May 3, 2024

قرآن کریم > نوح >sorah 71 ayat 27

إِنَّكَ إِنْ تَذَرْهُمْ يُضِلُّوا عِبَادَكَ وَلَا يَلِدُوا إِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا

اگر آپ ان کو باقی رکھیں گے تو یہ آپ کے بندوں کو گمراہ کریں گے، اور ان سے جو اولاد پیدا ہوگی وہ بدکار اور پکی کافر ہی پیدا ہوگی

آيت 27: إِنَّكَ إِن تَذَرْهُمْ يُضِلُّوا عِبَادَكَ وَلا يَلِدُوا إِلاَّ فَاجِرًا كَفَّارًا: «اگر تو نے ان كو چھوڑ ديا تو يه تيرے بندوں كو گمراه كريں گے اور ان كى نسلوں ميں بھى اب فاجر اور كافر لوگوں كے سوا اور كوئى پيدا نهيں هوگا۔»

          ان لوگوں كى فطرتيں مسخ هوچكى هيں جس كى وجه سے ان كى آئنده نسلوں سے كسى خير كى توقع نهيں هے۔ اس ليے ان كا نيست و نابود هوجانا هى بهتر هے۔ انسانى تاريخ ميں الله كے كسى بندے نے شايد هى ايسى سخت دعا مانگى هو۔ ليكن حضرت نوح عليه السلام نے ساڑھے نو سو برس تك جس صبر و استقامت كے ساتھ اپنى قوم كى زيادتيوں كو برداشت كيا اس پس منظر ميں آپ عليه السلام كا يه غصه حق بجانب تھا۔

UP
X
<>