April 27, 2024

قرآن کریم > الـمـزّمّـل >sorah 73 ayat 15

إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا

(جھٹلانے والو !) یقین جانو ہم نے تمہارے پاس تم پر گواہ بننے والا ایک رسول اُسی طرح بھیجا ہے، جیسے ہم نے فرعون کے پاس ایک رسول بھیجا تھا

آيت 15: إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولاً شَاهِدًا عَلَيْكُمْ: «(اے لوگو!) هم نے تمهارى طرف ايك رسول بھيج ديا هے تم پر گواه بنا كر۔»

          همارا يه رسول دنيا ميں تمهارے اپنے قول و عمل سے حق كى گواهى دے گا اور قيامت كے دن تمهارے خلاف گواهى دے گا، كه اے الله! ميں نے تو تيرا پيغام ان لوگوں تك پهنچا ديا تھا، اب اس حوالے سے يه لوگ خود جواب ده هيں۔

          كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولاً: «جيسے كه هم نے بھيجا تھا فرعون كى طرف بھى ايك رسول۔»

          اسى طرح اس سے پهلے هم نے حضرت موسى عليه السلام كو اپنے رسول كى حيثيت سے فرعون كے پاس بھيجا تھا۔

UP
X
<>