May 6, 2024

قرآن کریم > الأنفال >surah 8 ayat 21

وَلاَ تَكُونُواْ كَالَّذِينَ قَالُوا سَمِعْنَا وَهُمْ لاَ يَسْمَعُونَ 

اور اُن لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جو کہتے تو ہیں کہ ہم نے سن لیا، مگر وہ (حقیقت میں ) سنتے نہیں ہیں

آیت 21:  وَلاَ تَکُوْنُوْا کَالَّذِیْنَ قَالُوْا سَمِعْنَا وَہُمْ لاَ یَسْمَعُوْنَ: ’’اوران لوگوں کی مانند مت ہو جاؤ جو کہتے ہیں کہ ہم نے سن لیا اور حقیقت میں وہ سنتے نہیں ہیں۔‘‘

            یعنی صرف زبان سے سَمِعْنَا کہہ دیتے ہیں مگر اُن کے دل اپنے خیالات اور مفادات پر ہی ڈیرے جمائے رہتے ہیں ۔ اطاعت پر اِن کی طبیعت میں یکسوئی پیدا ہی نہیں ہوتی۔ چنانچہ اس طرح کے سننے کی سرے سے کوئی حقیقت ہی نہیں ہے۔ 

UP
X
<>