May 6, 2024

قرآن کریم > الأنفال >surah 8 ayat 29

يِا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ إَن تَتَّقُواْ اللَّهَ يَجْعَل لَّكُمْ فُرْقَاناً وَيُكَفِّرْ عَنكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ

اے ایمان والو ! اگر تم اﷲ کے ساتھ تقویٰ کی رَوِش اختیار کروگے تو وہ تمہیں (حق و باطل کی) تمیز عطا کردے گا، اور تمہاری برائیوں کا کفارہ کر دے گا، اور تمہیں مغفرت سے نوازے گا، اور اﷲ فضلِ عظیم کا مالک ہے

  آیت 29:   یٰٓـاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اِنْ تَـتَّقُوا اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّـکُمْ فُرْقَانًا: ’’اے اہل ایمان! اگر تم اللہ کے تقویٰ پر برقرار رہو گے تو وہ تمہارے لیے فرقان پیدا کر دے گا‘‘

            اگر تم تقویٰ کی روش اختیار کرو گے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یکے بعد دیگرے تمہارے لیے فرقان آتا رہے گا۔ جیسے پہلا فرقان غزوۂ بدر میں تمہاری فتح کی صورت میں آ گیا۔

             وَّیُکَفِّرْ عَنْکُمْ سَیِّاٰتِکُمْ وَیَغْفِرْ لَکُمْ وَاللّٰہُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ: ’’اور دور کر دے گاتم سے تمہاری برائیاں (کمزوریاں) اور تمہیں بخش دے گا۔ اور اللہ بڑے فضل والا ہے۔‘‘ 

UP
X
<>