May 4, 2024

قرآن کریم > الفجر >sorah 89 ayat 12

فَأَكْثَرُوا فِيهَا الْفَسَادَ

اور ان میں بہت فساد مچایا تھا

آيت 12: فَأَكْثَرُوا فِيهَا الْفَسَادَ: «سو انهوں نے ان ميں بكثرت فساد پھيلا ديا تھا۔»

        ظاهر هے جب الله تعالى كے احكام اور اس كے نظام سے سركشى هوگى تو اس كا نتيجه مخلوق خدا پر ظلم و زيادتى كى صورت ميں سامنے آئے گا اور اسى ظلم و زيادتى كا نام فساد هے۔ جس طرح آج G-9 اور G-7 ممالك كى انسان دشمن پاليسياں دنيا ميں فساد كا باعث بن رهى هيں۔ ان ظالمانه پاليسيوں كے نتيجے ميں سرمايه داروں اور محروم طبقه كے افراد كے درميان North versus South كے عنوان سے خطرناك محاذ آرائى شروع هوچكى هے۔ ليكن اب وه وقت بھى دور نهيں جب اس صورت حال كے خطرناك نتائج خود ان كے اپنے گلے كا طوق بنيں گے:

اور بھى دَورِ فلك هيں ابھى آنے والے     ناز اتنا نه كريں هم كو ستانے والے

بهر حال زمين ميں فساد هميشه الله تعالى كے احكام سے انسانوں كى سركشى كى وجه سے هى پيدا هوتا هے، جيسا كه سورة الروم كى اس آيت مين فرمايا گيا هے: (ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا كَسَبَتْ أَيْدِي النَّاسِ) (آيت 41) «بحر وبر ميں فساد رونما هوچكا هے لوگوں كے اعمال كے سبب»۔

UP
X
<>