April 26, 2024

قرآن کریم > التوبة >surah 9 ayat 22

خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا إِنَّ اللَّهَ عِندَهُ أَجْرٌ عَظِيمٌ 

وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔ یقینا اﷲ ہی ہے جس کے پاس عظمت والا اجر موجود ہے

 آیت ۲۲: خٰلِدِیْنَ فِیْہَآ اَبَدًا اِنَّ اللّٰہَ عِنْدَہ اَجْرٌ عَظِیْمٌ: ‘‘جن میں وہ رہیں گے ہمیشہ ہمیش۔ یقینا اللہ ہی کے پاس ہے بہت بڑا اجر۔‘‘

            اگلی دو آیات اپنے موضوع اور فلسفہ ٔدین کے اعتبار سے بہت اہم ہیں۔ جیسا کہ اس سے پہلے بھی ذکر ہو چکا ہے‘ مکہ پر چڑھائی کے سلسلے میں بعض مسلمانوں میں تذبذب پایا جاتا تھا۔ اس کی ایک بہت ہی اہم وجہ یہ تھی کہ مشرکین مکہ میں سے اکثر کے ساتھ مہاجرین کی بہت قریبی عزیز داریاں تھیں۔ ابھی تک تو کچھ اُمید تھی کہ شاید وہ لوگ ایمان لے آئیں گے‘ مگر اب صاف نظر آ رہا تھا کہ مکہ پر چڑھائی کی صورت میں اپنے قریبی عزیزوں کے خلاف لڑنا ہو گا‘ اپنے بھائیوں‘ بیٹوں اور باپوں کے گلے کاٹنا ہوں گے۔ انسانی سطح پر یہ کوئی آسان کام نہیں تھا‘ مگر اللہ تعالیٰ کو ابھی مسلمانوں کا یہ مشکل ترین امتحان لینا بھی مقصو د تھا۔ لہٰذا یہ آیات اس ضمن میں اللہ کی مرضی اور دین حق کا اصول بہت واضح اور دو ٹوک الفاظ میں بیان کر رہی ہیں۔ 

UP
X
<>