May 3, 2024

قرآن کریم > التوبة >surah 9 ayat 71

وَالْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَاتُ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاء بَعْضٍ يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ وَيُقِيمُونَ الصَّلاَةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَيُطِيعُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ أُوْلَئِكَ سَيَرْحَمُهُمُ اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ 

اور مومن مرد اور مومن عورتیں آپس میں ایک دوسرے کے مددگار ہیں ۔ وہ نیکی کی تلقین کرتے ہیں ، اور برائی سے روکتے ہیں ، اور نماز قائم کرتے ہیں ، اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں ، اور اﷲ اور اُس کے رسول کی فرماں برداری کرتے ہیں ، یہ ایسے لوگ ہیں جن کو اﷲ اپنی رحمت سے نوازے گا۔ یقینا اﷲ اقتدار کا بھی مالک ہے، حکمت کا بھی مالک !

 آیت ۷۱: وَالْمُؤْمِنُوْنَ وَالْمُؤْمِنٰتُ بَعْضُہُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍ: ‘‘اور ایمان والے مرد اور ایمان والی عورتیں‘ یہ سب ایک دوسرے کے ساتھی ہیں۔‘‘

            یَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَیَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَیُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوۃَ وَیُؤْتُوْنَ الزَّکٰوۃَ وَیُطِیْعُوْنَ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہ: ‘‘وہ نیکی کا حکم دیتے ہیں‘ بدی سے روکتے ہیں‘ نماز قائم کرتے ہیں‘ زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں۔‘‘

            اُولٰٓئِکَ سَیَرْحَمُہُمُ اللّٰہُ اِنَّ اللّٰہَ عَزِیْزٌ حَکِیْمٌ: ‘‘یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ رحمت فرمائے گا۔ یقینا اللہ زبردست‘ حکمت والا ہے۔‘‘

UP
X
<>