May 3, 2024

قرآن کریم > التوبة >surah 9 ayat 80

اسْتَغْفِرْ لَهُمْ أَوْ لاَ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ إِن تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ سَبْعِينَ مَرَّةً فَلَن يَغْفِرَ اللَّهُ لَهُمْ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ كَفَرُواْ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَاللَّهُ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِينَ 

 (اے نبی !) تم ان کیلئے اِستغفار کرو یا نہ کرو، اگر تم ان کیلئے ستر مرتبہ اِستغفار کروگے تب بھی اﷲ انہیں معاف نہیں کرے گا۔ یہ اس لئے کہ انہوں نے اﷲ اور اُس کے رسول کے ساتھ کفر کا رویہ اپنایا ہے، اور اﷲ نافرمانوں کو ہدایت تک نہیں پہنچاتا

 آیت ۸۰: اِسْتَغْفِرْ لَہُمْ اَوْ لاَ تَسْتَغْفِرْ لَہُمْ اِنْ تَسْتَغْفِرْ لَہُمْ سَبْعِیْنَ مَرَّۃً فَلَنْ یَّغْفِرَ اللّٰہُ لَہُمْ: ‘‘(اے نبی !) آپ ان کے لیے استغفار کریں یا ان کے لیے استغفار نہ کریں۔ اگر آپ ستر مرتبہ بھی ان کے لیے استغفار کریں گے تب بھی اللہ انہیں ہرگز معاف نہیں فرمائے گا۔‘‘

            یہ  آیت سورۃ النساء کی  آیت 145: اِنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ فِی الدَّرْکِ الْاَسْفَلِ مِنَ النَّارِ.  کے بعد منافقین کے حق میں سخت ترین  آیت ہے۔

            ذٰلِکَ بِاَنَّہُمْ کَفَرُوْا بِاللّٰہِ وَرَسُوْلِہ وَاللّٰہُ لاَ یَہْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ: ‘‘یہ اس لیے کہ یہ لوگ اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کر چکے ہیں‘ اور اللہ ایسے فاسقوں کو ہدایت نہیں دیتا۔‘‘

UP
X
<>