May 2, 2024

قرآن کریم > الـبلد >sorat 90 ayat 17

ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ

پھر وہ اُن لوگوں میں بھی شامل نہ ہوا جو اِیمان لائے ہیں ، اور جنہوں نے ایک دوسرے کو ثابت قدمی کی تاکید کی ہے، اور ایک دوسرے کو رحم کھانے کی تاکید کی ہے

آيت 17: ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا: «پھر وه شامل هوا ان لوگون ميں جو ايمان لائے»

        يهاں پر لفظ «ثُمَّ» بهت اهم اور معنى خيز هے۔ يعنى پهلے انسان اس مشكل گھاٹى كو عبور كرے، اپنے دل كى زمين ميں انفاق فى سبيل الله كا هل چلائے، اس كے ذريعے سے دل كى زمين سے حُب مال كا جھاڑ جھنكار صاف كرے، اور پھر «ثُمَّ» اس ميں ايمان كا بيج ڈالے۔ اگر وه اس ترتيب اور اس انداز سے محنت كرے گا تو تبھى ايمان كا پودا اس كے دل ميں اپنى جڑيں پھيلائے گا اور برگ وبار لائے گا۔

وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ: «اور جنهوں نے باهم ايك دوسرے كو صبر كى تلقين كى اور باهم ايك دوسرے كو همدردى كى نصيحت كى۔»

        يه مضمون سورة العصر ميں بايں الفاظ آيا هے: (إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ) «سوائے ان كے جو ايمان لائے اور انهوں نے اچھے عمل كيے، اور باهم ايك دوسرے كو حق كى تاكيد كى اور باهم ايك دوسرے كو صبر كى تلقين كى»۔ الفاظ اور مفهوم كے اعتبار سے ان دونوں آيات ميں گهرى مشابهت پائى جاتى هے۔ البته دونوں جگه مذكور اصطلاحات كى ترتيب مختلف هے۔ سورة العصر كى اس آيت ميں ايمان كے بعد عمل صالح كا بيان هے جب كه آيت زير مطالعه ميں عمل صالح (غرباء ومساكين اور يتيموں كے حقوق كى ادائيگى) كے بعد ايمان كا ذكر هے۔ سورة العصر ميں تواصى بالحق كے بعد تواصى بالصبر كا تذكره هے، جب كه يهاں پر پهلے تواصى بالصبر اور بعد ميں تواصى بالمرحمة كا ذكر آيا هے۔ اس پهلو سے دونوں آيات كے تقابلى مطالعه سے بهت سے حقائق و رموز كى نشان دهى هوتى هے۔

UP
X
<>