قرآن کریم > الشعراء
الشعراء
•
وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِيَ إِلاَّ عَلَى رَبِّ الْعَالَمِينَ
اور میں تم سے اس کام پر کسی قسم کی کوئی اُجرت نہیں مانگتا۔ میرا اَجر تو صرف اُس ذات نے اپنے ذمے لے رکھا ہے جو سارے دُنیا جہان کی پرورش کرتی ہے
•
أَتَأْتُونَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعَالَمِينَ
کیا دُنیا جہان کے سارے لوگوں میں تم ہو جو مردوں کے پاس جاتے ہو
•
وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِنْ أَزْوَاجِكُم بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ
اور تمہاری بیویاں جو تمہارے رَبّ نے تمہارے لئے پیدا کی ہیں ، اُن کو چھوڑے بیٹھے ہو؟ حقیقت تو یہ ہے کہ تم حدسے بالکل گذرے ہوئے لوگ ہو۔‘‘
•
قَالُوا لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَا لُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِينَ
کہنے لگے : ’’ لوط ! اگر تم باز نہ آئے تو تم بھی اُن لوگوں میں شامل ہوجاؤگے جنہیں (بستی سے) نکال باہر کیا جاتا ہے۔‘‘
•
قَالَ إِنِّي لِعَمَلِكُم مِّنَ الْقَالِينَ
لوط نے کہا : ’’ یقین جانو، میں اُن لوگوں میں سے ہوں جو تمہارے اس کام سے بالکل بیزار ہیں
•
رَبِّ نَجِّنِي وَأَهْلِي مِمَّا يَعْمَلُونَ
میرے پروردگار ! جو حرکتیں یہ لوگ کر رہے ہیں ، مجھے اور میرے گھر والوں کو اُن سے نجات دیدے۔‘‘