قرآن کریم > الشعراء
الشعراء
•
عَلَى قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ الْمُنذِرِينَ
(اے پیغمبر !) تمہارے قلب پر اُترا ہے تاکہ تم اُن (پیغمبروں ) میں شامل ہو جاؤ جو لوگوں کو خبردار کرتے ہیں
•
وَإِنَّهُ لَفِي زُبُرِ الأَوَّلِينَ
اور اس (قرآن) کا تذکر ہ پچھلی (آسمانی) کتابوں میں بھی موجود ہے
•
أَوَلَمْ يَكُن لَّهُمْ آيَةً أَن يَعْلَمَهُ عُلَمَاء بَنِي إِسْرَائِيلَ
بھلا کیا ان لوگوں کیلئے یہ کوئی دلیل نہیں ہے کہ بنو اسرائیل کے علماء اس سے واقف ہیں؟
•
وَلَوْ نَزَّلْنَاهُ عَلَى بَعْضِ الأَعْجَمِينَ
اور اگر ہم یہ کتاب عجمی لوگوں میں سے کسی پر نازل کر دیتے
•
فَقَرَأَهُ عَلَيْهِم مَّا كَانُوا بِهِ مُؤْمِنِينَ
اور وہ ان کے سامنے پڑھ بھی دیتا تو یہ لوگ تب بھی اُس پر ایمان نہ لاتے
•
كَذَلِكَ سَلَكْنَاهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ
مجرموں کے دلوں میں تو ہم نے اس کو اسی طرح داخل کیا ہے
•
لا يُؤْمِنُونَ بِهِ حَتَّى يَرَوُا الْعَذَابَ الأَلِيمَ
یہ لوگ اِس پر اُس وقت تک ایمان نہیں لائیں گے جب تک دردناک عذاب آنکھوں سے نہ دیکھ لیں