May 19, 2024

قرآن کریم > الشعراء >sorah 26 ayat 196

وَإِنَّهُ لَفِي زُبُرِ الأَوَّلِينَ

اور اس (قرآن) کا تذکر ہ پچھلی (آسمانی) کتابوں میں بھی موجود ہے

آیت ۱۹۶ وَاِنَّہٗ لَفِیْ زُبُرِ الْاَوَّلِیْنَ: ’’اور یقینا یہ پہلوں کے صحیفوں میں بھی موجود ہے۔‘‘

      اس کا یہ مطلب بھی ہے کہ اس کا ذکر اور اس کے بارے میں پیشین گوئیاں سابقہ آسمانی کتب میں پائی جاتی ہیں اور یہ بھی کہ اس کے بنیادی مضامین پہلی کتب اور صحیفوں میں بھی موجود ہیں۔ ان صحیفوں اور تورات و انجیل کی بنیادی تعلیمات وہی تھیں جو قرآن کی تعلیمات ہیں۔ اگر کوئی فرق یا اختلاف تھا تو صرف مختلف شریعتوں کے جزئیاتی احکام میں تھا۔ اس لحاظ سے قرآن ان تمام صحائف و کتب کا مُتَـمِّم یعنی تکمیلی ایڈیشن ہے۔

UP
X
<>