May 20, 2024

قرآن کریم > الشعراء >sorah 26 ayat 199

فَقَرَأَهُ عَلَيْهِم مَّا كَانُوا بِهِ مُؤْمِنِينَ

اور وہ ان کے سامنے پڑھ بھی دیتا تو یہ لوگ تب بھی اُس پر ایمان نہ لاتے

آیت ۱۹۹ فَقَرَاَہٗ عَلَیْہِمْ مَّا کَانُوْا بِہٖ مُؤْمِنِیْنَ: ’’اور وہ اسے ان کو پڑھ کر سناتا تب بھی وہ اس پر ایمان لانے والے نہیں تھے۔‘‘

      ہم یہ بھی کر سکتے تھے کہ قرآن کسی ایسے شخص پر نازل کر دیتے جس کی مادری زبان عربی نہ ہوتی، پھر اگر ایسا شخص انہیں عربی قرآن پڑھ کر سناتا تو یہ گویا ایک کھلا معجزہ ہوتا، لیکن یہ لوگ پھر بھی اسے ماننے والے نہیں تھے۔

UP
X
<>