May 19, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 101

وَمَا ظَلَمْنَاهُمْ وَلَكِن ظَلَمُواْ أَنفُسَهُمْ فَمَا أَغْنَتْ عَنْهُمْ آلِهَتُهُمُ الَّتِي يَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ مِن شَيْءٍ لَّمَّا جَاء أَمْرُ رَبِّكَ وَمَا زَادُوهُمْ غَيْرَ تَتْبِيبٍ 

اور ان پر ہم نے کوئی ظلم نہیں کیا، بلکہ انہوں نے خود اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جب تمہارے پروردگار کا حکم آیا تو جن معبودوں کو وہ اﷲ کے بجائے پکارا کرتے تھے، وہ ان کے ذرا بھی کام نہ آئے، اور اُنہوں نے اِن کو تباہی کے سوا اور کچھ نہیں دیا

 آیت ۱۰۱:  وَمَا ظَلَمْنٰہُمْ وَلٰکِنْ ظَلَمُوْٓا اَنْفُسَہُمْ:  «اور ہم نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا بلکہ انہوں نے اپنی جانوں پر خود ظلم ڈھایا»

             فَمَآ اَغْنَتْ عَنْہُمْ اٰلِہَتُہُمُ الَّتِیْ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ مِنْ شَیْئٍ لَّمَّا جَآءَ اَمْرُ رَبِّکَ:  «تواُن کے کچھ بھی کام نہ آ سکے ان کے وہ معبود جنہیں وہ اللہ کے سوا پکارا کرتے تھے، جب آپ کے رب کا حکم آ پہنچا۔ »

             وَمَا زَادُوْہُمْ غَیْرَ تَتْبِیْبٍ: «اور انہوں نے کچھ اضافہ نہیں کیا اُن کے حق میں مگر بربادی ہی کا۔»

            جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے عذاب استیصال کا حکم آ گیا تو ان کے وہ معبود جنہیں وہ اللہ کو چھوڑ کر پکارا کرتے تھے ان کے کچھ کام نہ آ سکے اور انہوں نے ان کی ہلاکت و بربادی کے سوا اور کسی چیز میں اضافہ نہیں کیا۔ 

UP
X
<>