May 19, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 102

وَكَذَلِكَ أَخْذُ رَبِّكَ إِذَا أَخَذَ الْقُرَى وَهِيَ ظَالِمَةٌ إِنَّ أَخْذَهُ أَلِيمٌ شَدِيدٌ 

اور جو بستیاں ظالم ہوتی ہیں ، تمہارا رَبّ جب اُن کو گرفت میں لیتا ہے تو اُس کی پکڑ ایسی ہی ہوتی ہے۔ واقعی اُس کی پکڑ بڑی دردناک، بڑی سخت ہے

 آیت ۱۰۲:  وَکَذٰلِکَ اَخْذُ رَبِّکَ اِذَآ اَخَذَ الْقُرٰی وَہِیَ ظَالِمَۃٌ:  «اور (اے نبی !) ایسے ہی ہوتی ہے پکڑ آپ کے رب کی، جب وہ پکڑتا ہے بستیوں کو جبکہ وہ ظالم ہوتی ہیں۔ »

            جب کسی بستی میں گناہ اور معصیت کا چلن عام ہو جاتا ہے تو وہ گویا «ظلم» کی مرتکب ہو کر عذاب کی مستحق ہو جاتی ہے۔

             اِنَّ اَخْذَہ اَلِیْمٌ شَدِیْدٌ:  «یقینا اُس کی پکڑ بڑی دردناک بھی ہے اوربڑی سخت بھی۔ »

            اللہ کی پکڑ کے بارے میں سورۃ البروج میں فرمایا گیا: اِنَّ بَطْشَ رَبِّکَ لَشَدِیْدٌ. «یقینا تیرے رب کی پکڑ بہت سخت ہے۔ »

UP
X
<>