May 6, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 121

وَقُل لِّلَّذِينَ لاَ يُؤْمِنُونَ اعْمَلُواْ عَلَى مَكَانَتِكُمْ إِنَّا عَامِلُونَ 

اور جولوگ ایمان نہیں لارہے ہیں ، اُن سے کہو کہ : ’’ تم اپنی موجودہ حالت پر عمل کئے جاؤ، ہم بھی (اپنے طریقے پر) عمل کر رہے ہیں

 آیت ۱۲۱:  وَقُلْ لِّلَّذِیْنَ لاَ یُؤْمِنُوْنَ اعْمَلُوْا عَلٰی مَکَانَتِکُمْ اِنَّا عٰمِلُوْنَ:  «اور کہہ دیجیے ان لوگوں سے جو ایمان نہیں لاتے کہ تم اپنی جگہ پر کرو( جو کر سکتے ہو) ہم بھی کر رہے ہیں (جو کچھ ہم کر سکتے ہیں)۔»

            یعنی تم میری مخالفت اور دشمنی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کرو، اس ضمن میں جو کر سکتے ہو بے شک میرے خلاف کر گزرو، تم اپنے طریقے پر چلتے رہو، ہم اپنی روش پرچلتے رہیں گے۔ 

UP
X
<>