May 6, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 123

وَلِلّهِ غَيْبُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَإِلَيْهِ يُرْجَعُ الأَمْرُ كُلُّهُ فَاعْبُدْهُ وَتَوَكَّلْ عَلَيْهِ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ 

آسمانوں اور زمین میں جتنے پوشیدہ بھید ہیں ، وہ سب اﷲ کے علم میں ہیں ، اور اُسی کی طرف سارے معاملات لوٹائے جائیں گے۔ لہٰذا (اے پیغمبر !) اُس کی عبادت کرو، اور اُس پر بھروسہ رکھو۔ اور تم لو گ جو کچھ کرتے ہو، تمہارا پروردگار اُس سے بے خبر نہیں ہے

 آیت ۱۲۳:  وَلِلّٰہِ غَیْبُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَاِلَیْہِ یُرْجَعُ الْاَمْرُ کُلُّہ:  « اور اللہ ہی کے لیے ہیں آسمانوں اور زمین کی تمام چھپی چیزیں اورکُل کا کل معاملہ اُسی کی جانب لوٹا دیا جائے گا»

             فَاعْبُدْہُ وَتَوَکَّلْ عَلَیْہِ وَمَا رَبُّکَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ:  «تو آپ اُسی کی عبادت کریں اور اُسی پر توکل کریں۔ اور یقینا آپ کا رب غافل نہیں ہے اس سے جو تم لوگ کر رہے ہو۔ »

****بارک اللّٰہ لي ولکم في القرآن العظیم ونفعني وإیاکم بالآیات والذِّکر الحکیم****

UP
X
<>