May 2, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 29

وَيَا قَوْمِ لا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مَالاً إِنْ أَجْرِيَ إِلاَّ عَلَى اللَّهِ وَمَآ أَنَاْ بِطَارِدِ الَّذِينَ آمَنُواْ إِنَّهُم مُّلاَقُوا رَبِّهِمْ وَلَكِنِّيَ أَرَاكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُونَ 

اور اے میری قوم ! میں اس (تبلیغ) پر تم سے کوئی مال نہیں مانگتا۔ میرا اَجر اﷲ کے سوا کسی اور نے ذمے نہیں لیا۔ اور جو لوگ ایمان لاچکے ہیں ، میں ان کو دُھتکارنے والا نہیں ہوں ۔ ان سب کو اپنے رَبّ سے جاملنا ہے۔ لیکن میں تو یہ دیکھ رہاہوں کہ تم نادانی کی باتیں کر رہے ہو

 آیت ۲۹:  وَیٰقَوْمِ لَآ اَسْئَلُکُمْ عَلَیْہِ مَالاً اِنْ اَجْرِیَ اِلاَّ عَلَی اللّٰہِ وَمَآ اَنَا بِطَارِدِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا:  «اور اے میری قوم کے لوگو! میں تم سے اس کے بدلے کوئی مال طلب نہیں کرتا۔ میرا اجر تو اللہ ہی کے ذمہ ہے، اور جو لوگ ایمان لائے ہیں میں ان کو دھتکارنے والا بھی نہیں ہوں۔ »

             جن لوگوں کے بارے میں تم کہتے ہو کہ وہ ادنیٰ طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، وہ سب اہل ایمان ہیں، اور اس لحاظ سے میرے نزدیک وہ بہت اہم اور معزز لوگ ہیں۔  اب میں تمہارے کہنے پر ان کو خودسے دور نہیں ہٹا سکتا۔

             اِنَّہُمْ مُّلٰقُوْا رَبِّہِمْ وَلٰکِنِّیْٓ اَرٰکُمْ قَوْمًا تَجْہَلُوْنَ:  « وہ یقینا اپنے رب سے ملنے والے ہیں، لیکن میں تمہیں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ جہالت میں مبتلا ہو گئے ہو۔ »

UP
X
<>