May 2, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 30

وَيَا قَوْمِ مَن يَنصُرُنِي مِنَ اللَّهِ إِن طَرَدتُّهُمْ أَفَلاَ تَذَكَّرُونَ 

اور اے میری قوم ! اگر میں ان لوگوں کو دُھتکاردوں تو کون مجھے اﷲ (کی پکڑ) سے بچائے گا ؟ کیا تم پھر بھی دِھیان نہیں دو گے ؟

 آیت ۳۰:  وَیٰقَوْمِ مَنْ یَّنْصُرُنِیْ مِنَ اللّٰہِ اِنْ طَرَدْتُّہُمْ:  «اور اے میری قوم کے لوگو! (ذرا سوچو کہ) اگر میں ان کو اپنے ہاں سے بھگا دوں گا تو کون میری مدد کرے گا اللہ کے مقابلے میں؟»

            یہ سب سچے مؤمنین، اللہ کا ذکر کرنے والے اور اس سے دعائیں مانگنے والے لوگ ہیں۔  اگر میں تمہارے کہنے پر ان کو دھتکار دوں تو اللہ کی ناراضگی سے مجھے کون بچائے گا۔

             اَفَلاَ تَذَکَّرُوْنَ:  «تو کیا تم لوگ نصیحت اخذ نہیں کرتے؟»

UP
X
<>