May 17, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 45

وَنَادَى نُوحٌ رَّبَّهُ فَقَالَ رَبِّ إِنَّ ابْنِي مِنْ أَهْلِي وَإِنَّ وَعْدَكَ الْحَقُّ وَأَنتَ أَحْكَمُ الْحَاكِمِينَ 

اور نوح نے کہا کہ : ’’ اے میرے پروردگار ! میرا بیٹا میرے گھر ہی کا ایک فرد ہے، اور بیشک تیرا وعدہ سچا ہے، اور تو سارے حاکموں سے بڑھ کر حاکم ہے ! ‘‘

 آیت ۴۵:  وَنَادٰی نُوْحٌ رَّبَّہ فَقَالَ رَبِّ اِنَّ ابْنِیْ مِنْ اَہْلِیْ:  «اور پکارا نوح  نے اپنے رب کو اور کہا کہ اے میرے پروردگار! میرا بیٹا میرے اہل میں سے تھا»

             وَاِنَّ وَعْدَکَ الْحَقُّ وَاَنْتَ اَحْکَمُ الْحٰکِمِیْنَ:  «اور یقینا تیرا وعدہ سچا ہے اور تو تمام حاکموں میں سب سے بڑا اور سب سے اچھا فیصلہ کرنے والا حاکم ہے۔ »

            پروردگار! تو نے وعدہ کیا تھا کہ تو میرے اہل کو بچا لے گا، جبکہ میرا بیٹا تو میری آنکھوں کے سامنے ڈوب گیا۔ 

UP
X
<>