May 17, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 49

تِلْكَ مِنْ أَنبَاء الْغَيْبِ نُوحِيهَا إِلَيْكَ مَا كُنتَ تَعْلَمُهَا أَنتَ وَلاَ قَوْمُكَ مِن قَبْلِ هَذَا فَاصْبِرْ إِنَّ الْعَاقِبَةَ لِلْمُتَّقِينَ 

 (اے پیغمبر !) یہ غیب کی کچھ باتیں ہیں جو ہم تمہیں وحی کے ذریعے بتارہے ہیں ۔یہ باتیں نہ تم اس سے پہلے جانتے تھے، نہ تمہاری قوم۔ لہٰذا صبر سے کام لو، اور آخری انجام متقیوں ہی کے حق میں ہوگا

 آیت ۴۹:  تِلْکَ مِنْ اَنْبَآءِ الْغَیْبِ نُوْحِیْہَآ اِلَیْکَ:  «(اے محمد !) یہ غیب کی خبروں میں سے ہے جو ہم وحی کر رہے ہیں آپ کی طرف۔ »

             مَا کُنْتَ تَعْلَمُہَآ اَنْتَ وَلاَ قَوْمُکَ مِنْ قَبْلِ ہٰذَا:  «اس سے پہلے نہ آپ ان کو جانتے تھے اورنہ آپ کی قوم۔ »

             فَاصْبِرْ اِنَّ الْعَاقِبَۃَ لِلْمُتَّقِیْنَ:  «تو آپ صبر کیجئے، یقینا انجام کار بھلا ہو گا اہل ِتقویٰ ہی کا۔ »

            آپ ہمت اور صبر و استقامت کے ساتھ اپنا کام کیے چلے جائیں۔  یقینا انجامِ کار کی کامیابی اہل ِتقویٰ ہی کے لیے ہے۔ 

UP
X
<>