May 17, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 50

وَإِلَى عَادٍ أَخَاهُمْ هُودًا قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُواْ اللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَهٍ غَيْرُهُ إِنْ أَنتُمْ إِلاَّ مُفْتَرُونَ 

اور قومِ عاد کے پاس ہم نے اُن کے بھائی ہود کو پیغمبر بنا کر بھیجا۔ انہوں نے کہا : ’’ اے میری قوم ! اﷲ کی عبادت کرو۔ اُس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے۔ تمہاری حقیقت اس کے سوا کچھ نہیں کہ تم نے جھوٹی باتیں تراش رکھی ہیں

 آیت ۵۰:  وَاِلٰی عَادٍ اَخَاہُمْ ہُوْدًا:  «اور قومِ عاد کی طرف (ہم نے بھیجا) ان کے بھائی ہود  کو۔ »

            قومِ عاد حضرت سام کی نسل سے تھی۔  یہ قوم اپنے زمانے میں جزیرہ نمائے عرب کے جنوب میں آباد تھی۔  آج کل یہ علاقہ لق ودق صحرا ہے۔

             قَالَ یٰــقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَیْرُہ اِنْ اَنْتُمْ اِلاَّ مُفْتَرُوْنَ:  «آپ  نے کہا: اے میری قوم کے لوگو! اللہ کی عبادت کرو، تمہارا کوئی معبود نہیں اللہ کے سوا۔ (اس سلسلے میں) تم محضجھوٹ گھڑتے ہو۔ »

            یہ جو تم نے مختلف ناموں سے معبود گھڑ رکھے ہیں ان کی کوئی حقیقت نہیں ہے، یہ تم محض افترا کر رہے ہو۔ 

UP
X
<>