May 17, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 56

إِنِّي تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ رَبِّي وَرَبِّكُم مَّا مِن دَآبَّةٍ إِلاَّ هُوَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهَا إِنَّ رَبِّي عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ 

میں نے تو اﷲ پر بھروسہ کر رکھا ہے، جو میرا پروردگار ہے، اور تمہارا بھی پروردگار۔ زمین پر چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں جس کی چوٹی اُس کے قبضے میں نہ ہو۔ یقینا میرا پروردگار سیدھے راستے پر ہے

 آیت ۵۶:  اِنِّیْ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ رَبِّیْ وَرَبِّکُمْ:  «میں نے تو توکل کیا ہے اللہ پر جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے۔ »

             مَا مِنْ دَآبَّۃٍ اِلاَّ ہُوَ اٰخِذٌ بِنَاصِیَتِہَا:  «نہیں ہے کوئی بھی جاندار مگر اس کی پیشانی اُسی کی گرفت میں ہے۔ »

            یعنی ہر جاندار کی قسمت اور تقدیر اللہ کے ہاتھ میں ہے۔  حضور سے بھی ایک مشہور دعا میں یہ الفاظ منقول ہیں: «فِیْ قَبْضَتِکَ، نَاصِیَتِیْ بِیَدِکَ» یعنی اے اللہ! میں تیرے ہی قبضہ ٔقدرت میں ہوں، میری پیشانی تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔

             اِنَّ رَبِّیْ عَلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ :  «یقینا میرا ربّ تو سیدھی راہ پر ہے۔ »

            اگر اللہ تک رسائی حاصل کرنی ہے، اگر اسے پانا ہے تو وہ توحید اور عدل و انصاف کی سیدھی راہ پر ہی ملے گا۔ 

UP
X
<>