May 17, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 57

فَإِن تَوَلَّوْاْ فَقَدْ أَبْلَغْتُكُم مَّا أُرْسِلْتُ بِهِ إِلَيْكُمْ وَيَسْتَخْلِفُ رَبِّي قَوْمًا غَيْرَكُمْ وَلاَ تَضُرُّونَهُ شَيْئًا إِنَّ رَبِّي عَلَىَ كُلِّ شَيْءٍ حَفِيظٌ 

پھر بھی اگر تم منہ موڑتے ہو، تو جو پیغام دے کر مجھے بھیجا گیا تھا، میں نے وہ تمہیں پہنچا دیا ہے۔ اور (تمہارے کفر کی وجہ سے) میر ا پر وردگار تمہاری جگہ کسی اور قوم کو یہاں بسا دے گا، اور تم اُس کا کچھ نہ بگاڑ سکو گے۔ بیشک میرا پروردگار ہر چیز کی نگرانی کرتا ہے۔ ‘‘

 آیت ۵۷:  فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقَدْ اَبْلَغْتُکُمْ مَّآ اُرْسِلْتُ بِہٓ اِلَـیْکُمْ:  «پھر اگر تم پیٹھ موڑ لو (انکار کرو) تو میں نے پہنچا دیا ہے تمہیں (وہ پیغام) جو مجھے دے کر تمہاری طرف بھیجا گیا ہے۔ »

             وَیَسْتَخْلِفُ رَبِّیْ قَوْمًا غَیْرَکُمْ وَلاَ تَضُرُّونَہ شَیْئًا اِنَّ رَبِّیْ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ حَفِیْظٌ:  «اور میرا رب تمہاری جگہ کسی اور قوم کو لے آئے گا، اور تم اس کا کچھ بگاڑ نہیں سکو گے۔ یقینا میرا ربّ ہرچیز پر نگہبان ہے۔ »

UP
X
<>