May 5, 2024

قرآن کریم > يوسف >surah 12 ayat 12

أَرْسِلْهُ مَعَنَا غَدًا يَرْتَعْ وَيَلْعَبْ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ 

کل آپ اُسے ہمارے ساتھ (تفریح کیلئے) بھیج دیجئے، تاکہ وہ کھائے، پیئے، اور کچھ کھیل کود لے۔ اور یقین رکھئے کہ ہم اُس کی پوری حفاظت کریں گے۔ ‘‘

 آیت ۱۲:  اَرْسِلْہُ مَعَنَا غَدًا یَّرْتَعْ وَیَلْعَبْ وَاِنَّا لَہ لَحٰفِظُوْنَ: « کل ذرا اسے ہمارے ساتھ بھیجئے، وہ کچھ َچر چگ ُلے گا اور کھیلے کودے گا، اور ہم یقینااس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔»

            انہوں نے کہا کہ ہم کل شکار پر جا رہے ہیں، آپ یوسف کو بھی ہمارے ساتھ بھیج دیجیے۔ وہاں یہ درختوں سے پھل وغیرہ کھائے گا اور کھیل کود سے بھی دل بہلائے گا۔ آپ اس کی طرف سے بالکل فکر مند نہ ہوں، ہم اس کی حفاظت کریں گے۔

UP
X
<>