May 5, 2024

قرآن کریم > يوسف >surah 12 ayat 13

قَالَ إِنِّي لَيَحْزُنُنِي أَن تَذْهَبُواْ بِهِ وَأَخَافُ أَن يَأْكُلَهُ الذِّئْبُ وَأَنتُمْ عَنْهُ غَافِلُونَ 

یعقوب نے کہا : ’’ تم اُسے لے جاؤ گے تو مجھے (اُس کی جدا ئی کا) غم ہو گا، اور مجھے یہ اندیشہ بھی ہے کہ کسی وقت جب تم اُ س کی طرف سے غافل ہو، تو کوئی بھیڑیا اُسے کھاجائے۔ ‘‘

 آیت ۱۳:  قَالَ اِنِّیْ لَیَحْزُنُنِیْٓ اَنْ تَذْہَبُوْا بِہ وَاَخَافُ اَنْ یَّاْکُلَہُ الذِّئْبُ وَاَنْتُمْ عَنْہُ غٰفِلُوْنَ: «یعقوب نے فرمایا :مجھے یہ بات اندیشہ میں ڈالتی ہے کہ تم اسے لے جاؤ، اور میں ڈرتا ہوں کہ کہیں اسے بھیڑیا نہ کھا جائے جبکہ تم اس سے غافل ہو جاؤ۔»

            مجھے اس بات کا ڈر ہے کہ وہ تمہارے ساتھ چلا جائے، پھر تم لوگ اپنی مصروفیات میں منہمک ہو جاؤ، اس طرح وہ جنگل میں اکیلا رہ جائے اور کوئی بھیڑیا اسے پھاڑ کھائے۔

UP
X
<>