May 5, 2024

قرآن کریم > يوسف >surah 12 ayat 14

قَالُواْ لَئِنْ أَكَلَهُ الذِّئْبُ وَنَحْنُ عُصْبَةٌ إِنَّا إِذًا لَّخَاسِرُونَ 

وہ بولے : ’’ ہم ایک مضبوط جتھے کی شکل میں ہیں ، اگر پھر بھی بھیڑیا اُسے کھا جائے تو ہم تو بالکل ہی گئے گذرے ہوئے ! ‘‘

 آیت ۱۴:  قَالُوْا لَئِنْ اَکَلَہُ الذِّئْبُ وَنَحْنُ عُصْبَۃٌ اِنَّآ اِذًا لَّخٰسِرُوْنَ: « وہ کہنے لگے کہ اگر (ہمارے ہوتے ہوئے) اسے بھیڑیا کھا گیا جبکہ ہم ایک طاقتور جماعت ہیں، تب تو ہم بہت ہی نکمے ثابت ہوں گے۔»

            یہ کیسے ممکن ہے کہ ہمارے جیسے دس کڑیل جوانوں کے ہوتے ہوئے اسے بھیڑیا کھا جائے، ہم اتنے بھی گئے گزرے نہیں ہیں۔ 

UP
X
<>