May 3, 2024

قرآن کریم > يوسف >surah 12 ayat 22

وَلَمَّا بَلَغَ أَشُدَّهُ آتَيْنَاهُ حُكْمًا وَعِلْمًا وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ

اور جب یوسف اپنی بھر پور جوانی کو پہنچے تو ہم نے اُنہیں حکمت اور علم عطا کیا، اور جو لوگ نیک کام کرتے ہیں ، اُن کو ہم اسی طرح بدلہ دیتے ہیں

 آیت ۲۲:  وَلَمَّا بَلَغَ اَشُدَّہٓ اٰتَیْنٰـہُ حُکْمًا وَّعِلْمًا: « اور جب آپ اپنی جوانی کو پہنچ گئے تو ہم نے آپ کو حکم اور علم عطا کیا۔»

             وَکَذٰلِکَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنََ: « اور اسی طرح ہم محسنین کو بدلہ دیتے ہیں۔»

            حکم اور علم سے مراد نبوت ہے۔ حکم کے معنی قوتِ فیصلہ کے بھی ہیں اور اقتدار کے بھی۔ علم سے مراد علم وحی ہے۔ 

UP
X
<>