May 7, 2024

قرآن کریم > يوسف >surah 12 ayat 33

قَالَ رَبِّ السِّجْنُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا يَدْعُونَنِي إِلَيْهِ وَإِلاَّ تَصْرِفْ عَنِّي كَيْدَهُنَّ أَصْبُ إِلَيْهِنَّ وَأَكُن مِّنَ الْجَاهِلِينَ 

یوسف نے دعا کی کہ : ’’ یا رَبّ ! یہ عورتیں مجھے جس کام کی دعوت دے رہی ہیں ، اُس کے مقابلے میں قید خانہ مجھے زیادہ پسند ہے۔ اور اگر تونے مجھے ان کی چالوں سے محفوظ نہ کیا تو میرا دل بھی اُن کی طرف کھینچنے لگے گا، اور جو لوگ جہالت کے کام کرتے ہیں ، اُن میں میں بھی شامل ہو جاؤں گا۔ ‘‘

 آیت ۳۳:  قَالَ رَبِّ السِّجْنُ اَحَبُّ اِلَیَّ مِمَّا یَدْعُوْنَنِیْٓ اِلَیْہِ: « یوسف نے دعا کی: اے میرے پروردگار! مجھے قید زیادہ پسند ہے اُس چیز سے جس کی طرف یہ مجھے بلا رہی ہیں۔»

             وَاِلاَّ تَصْرِفْ عَنِّیْ کَیْدَہُنَّ اَصْبُ اِلَیْہِنَّ وَاَکُنْ مِّنَ الْجٰہِلِیْنَ: « اور اگر ُتو نے مجھ سے دور نہ کر دیا ان کی چالوں کو تو (ہو سکتا ہے) میں بھی ان کی طرف مائل ہو جاؤں اور جاہلوں میں سے ہو جاؤں۔»

UP
X
<>