April 26, 2024

قرآن کریم > يوسف >surah 12 ayat 5

قَالَ يَا بُنَيَّ لاَ تَقْصُصْ رُؤْيَاكَ عَلَى إِخْوَتِكَ فَيَكِيدُواْ لَكَ كَيْدًا إِنَّ الشَّيْطَانَ لِلإِنسَانِ عَدُوٌّ مُّبِينٌ 

اُنہوں نے کہا : ’’ بیٹا ! اپنا یہ خواب اپنے بھائیوں کو نہ بتانا، کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ تمہارے لئے کوئی سازش تیار کریں ، کیونکہ شیطان انسان کا کھلا دُشمن ہے

 آیت ۵:  قَالَ یٰـبُنَیَّ لاَ تَقْصُصْ رُؤُیَاکَ عَلٰٓی اِخْوَتِکَ:  «یعقوب نے فرمایا: اے میرے پیارے بیٹے! اپنا یہ خواب اپنے بھائیوں کے سامنے بیان نہ کرنا»

            حضرت یعقوب نے سمجھ لیا کہ اس خواب میں یوسف کے گیارہ بھائیوں اور ماں باپ کے بارے میں کوئی اشارہ ہے اور شاید اللہ تعالیٰ میرے اس بیٹے کے لیے کوئی خاص فضیلت ظاہر کرنے والا ہے۔

             فَیَکِیْدُوْا لَکَ کَیْدًا: « ورنہ وہ تمہارے خلاف کوئی سازش کریں گے۔»

            ممکن ہے وہ لوگ خواب سن کر اس میں واضح اشارے کو بھانپ لیں تو ان کے اندر حسد کی آگ بھڑک اُٹھے اور پھر وہ تمہارے خلاف کوئی سازش کریں، تمہیں گزند پہنچانے کی کوشش کریں۔

             اِنَّ الشَّیْطٰنَ لِلْاِنْسَانِ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ: « یقینا شیطان تو انسان کا کھلا دشمن ہے۔»

            وہ دشمنی میں کسی کو بھی کسی بھی وقت، کوئی بھی پٹی پڑھا سکتا ہے۔

UP
X
<>