May 5, 2024

قرآن کریم > إبراهيم >surah 14 ayat 28

أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ بَدَّلُواْ نِعْمَةَ اللَّهِ كُفْرًا وَأَحَلُّواْ قَوْمَهُمْ دَارَ الْبَوَارِ 

کیاتم نے اُن لوگوں کو نہیں دیکھا جنہوںنے اﷲ کی نعمت کو کفر سے بدل ڈالا ، اور اپنی قوم کو تباہی کے گھر میں لا اُتارا 

 آیت ۲۸:  اَلَمْ تَرَ اِلَی الَّذِیْنَ بَدَّلُوْا نِعْمَتَ اللّٰہِ کُفْرًا: «کیا تم نے غور نہیں کیا ان لوگوں کے حال پر جنہوں نے اللہ کی نعمت کو بدل دیا کفر سے»

            اللہ تعالیٰ نے انہیں ہدایت کی نعمت سے نوازا تھا، مگر انہوں نے ہدایت ہاتھ سے دے کر ضلالت اور گمراہی خرید لی۔ اللہ، اس کے رسول اور اس کی کتاب سے کفر کر کے انہوں نے اللہ کی نعمت سے خود کو محروم کر لیا۔

             وَّاَحَلُّوْا قَوْمَہُمْ دَارَ الْبَوَارِ: «اور انہوں نے اپنی قوم کو لا اتارا تباہی کے گھر میں۔»

            جیسے سوره ہود،  آیت: ۹۸ میں فرعون کے بارے میں فرمایا گیا ہے کہ روزِ محشر وہ اپنی قوم کی قیادت کرتا ہوا آئے گا اور اس پورے جلوس کو لا کر جہنم کے گھاٹ اتار دے گا۔ اسی طرح تمام قوموں اور تمام معاشروں کے گمراہ لیڈر اپنے اپنے پیروکاروں کو جہنم میں پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔ 

UP
X
<>