May 18, 2024

قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 109

لاَ جَرَمَ أَنَّهُمْ فِي الآخِرَةِ هُمُ الْخَاسِرونَ

لازمی بات ہے کہ یہی لوگ ہیں جو آخرت میں سب سے زیادہ نقصان اُٹھائیں گے

 آیت۱۰۹ لاَ جَرَمَ اَنَّہُمْ فِی الْاٰخِرَۃِ ہُمُ الْخٰسِرُوْنَ:  «اب اس میں کوئی شک نہیں کہ یہی لوگ ہیں جو آخرت میں خسارے والے ہوں گے۔»

            یہ وہ لوگ ہیں جو دُنیوی زندگی کی محبت میں حق سے منہ موڑ کر غفلت میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ اب ان کے اس طرز عمل کا منطقی نتیجہ یہ ہو گا کہ آخرت کی بھلائیوں میں ان کے لیے کوئی حصہ نہیں ہو گا۔

            اگلی  آیت میں پھر ہجرت کا ذکر آ رہا ہے، جو اس سے پہلے آیت: ۴۱ میں بھی آ چکا ہے۔ 

UP
X
<>