May 18, 2024

قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 110

ثُمَّ اِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِيْنَ هَاجَرُوْا مِنْۢ بَعْدِ مَا فُتِنُوْا ثُمَّ جٰهَدُوْا وَصَبَرُوْٓا ۙ اِنَّ رَبَّكَ مِنْۢ بَعْدِهَا لَغَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ

پھر جن لوگوں نے فتنے میں مبتلا ہونے کے بعد ہجرت کی، پھر جہاد کیا اور صبر سے کام لیا تو ان باتوں کے بعد تمہارا پروردگار یقینا بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے

 آیت : ۱۱۰ ثُمَّ اِنَّ رَبَّکَ لِلَّذِیْنَ ہَاجَرُوْا مِنْ بَعْدِ مَا فُتِنُوْا ثُمَّ جٰہَدُوْا وَصَبَرُوْٓا اِنَّ رَبَّکَ مِنْ بَعْدِہَا لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ:  «پھر یقینا آپ کا رب ان کے حق میں جنہوں نے ہجرت کی، اس کے بعد کہ انہیں تکالیف پہنچائی گئیں، پھر انہوں نے جہاد کیا اور صبر کیا، یقینا آپ کا رب اس (سب کچھ) کے بعد بخشنے والا، نہایت رحم والا ہے۔»

            جن مؤمنین پر مکہ میں مصائب کے پہاڑ توڑے گئے، ان حالات میں انہوں نے ہجرت کی، پھر وہ جہاد بھی کرتے رہے، اس طرح راہِ حق میں آنے والی آزمائشوں کے تمام مراحل انہوں نے کمال صبر سے طے کیے، اللہ تعالیٰ انہیں ان کی اِن قربانیوں اور سرفروشیوں کا ضرور اجر دے گا۔ انہیں بخشش عطا فرمائے گا اور ان کی طرف ِنظر رحمت فرمائے گا۔ 

UP
X
<>