May 18, 2024

قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 111

يَوْمَ تَاْتِيْ كُلُّ نَفْسٍ تُجَادِلُ عَنْ نَّفْسِهَا وَتُوَفّٰى كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُوْنَ

یہ سب کچھ اُس دن ہوگا جب ہر شخص اپنے دفاع کی باتیں کرتا ہوا آئے گا، اور ہر ہرشخص کو اُس کے سارے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا، اور لوگوں پر کوئی ظلم نہیں ہوگا

 آیت ۱۱۱:  یَوْمَ تَاْتِیْ کُلُّ نَفْسٍ تُجَادِلُ عَنْ نَّفْسِہَ:  «جس دن آئے گی ہر جان اپنی طرف سے مدافعت کرتے ہوئے»

            روزِ قیامت ہر شخص چاہے گا کہ کسی نہ کسی طرح جہنم کی سزا سے اس کی جان چھوٹ جائے۔ لہٰذا اس کے لیے وہ مختلف عذر پیش کرے گا۔

             وَتُوَفّٰی کُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَہُمْ لاَ یُظْلَمُوْنَ:  «اور (بدلہ میں) پورا پورا دیا جائے گا ہر جان کو جو کچھ اس نے کمایا ہو گا اور اُن پر ذرا بھی ظلم نہیں کیا جائے گا۔» 

UP
X
<>