May 18, 2024

قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 114

فَكُلُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ حَلٰلًا طَيِّبًا ۠ وَّاشْكُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ اِيَّاهُ تَعْبُدُوْنَ

لہٰذا اﷲ نے جو حلال پاکیزہ چیزیں تمہیں رزق کے طور پر دی ہیں ، انہیں کھاؤ، اور اﷲ کی نعمتوں کا شکر ادا کرو، اگر تم واقعی اُسی کی عبادت کرتے ہو

 آیت ۱۱۴:  فَکُلُوْا مِمَّا رَزَقَکُمُ اللّٰہُ حَلٰلاً طَیِّبًا:  «پس (اے اہل ِایمان) تم کھایا کرو اُس میں سے جو اللہ نے تمہیں رزق دیا ہے حلال اور پاکیزہ چیزیں»

             وَّاشْکُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰہِ اِنْ کُنْتُمْ اِیَّاہُ تَعْبُدُوْنَ:  «اور اللہ کی نعمت کا شکر ادا کرو اگر تم واقعتا اُسی کی بندگی کرتے ہو۔»

            نوٹ کیجیے کہ اللہ کی نعمتوں کا ذکر مختلف انداز میں اس سورت میں بار بار آ رہا ہے۔ 

UP
X
<>