April 29, 2024

قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 24

وَإِذَا قِيلَ لَهُم مَّاذَا أَنزَلَ رَبُّكُمْ قَالُواْ أَسَاطِيرُ الأَوَّلِينَ 

اور جب اُن سے کہا گیا کہ : ’’ تمہارے رَبّ نے کیا بات نازل کی ہے؟‘‘ تو انہوں نے کہا کہ : ’’ گذرے ہوئے لوگوں کے افسانے !‘‘

 آیت ۲۴:  وَاِذَا قِیْلَ لَہُمْ مَّاذَآ اَنْزَلَ رَبُّکُمْ:  «اور جب اُن سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے رب نے کیا نازل کیا ہے؟»

            نبی اکرم  کی دعوت کا چرچا جب مکہ کے اطراف واکناف میں ہونے لگا تو لوگ اہل ِمکہ سے پوچھتے کہ محمد  جو کہہ رہے ہیں کہ مجھ پر اللہ کا کلام نازل ہوتا ہے، تم لوگوں نے تو یہ کلام سنا ہے، چنانچہ تمہاری اس کے بارے میں کیا رائے ہے؟ اس کے مضامین کیا ہیں؟

             قَالُوْٓا اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ:  « وہ کہتے ہیں کہ پہلے لوگوں کے قصے ہیں۔»

            کہ یہ کلام تو بس پرانے قصے کہانیوں پر مشتمل ہے۔ یہ سب گزشتہ قوموں کے واقعات ہیں جو اِدھر اُدھر سے سن کر ہمیں سنا دیتے ہیں اور پھر ہم پر دھونس جماتے ہیں کہ یہ اللہ کا کلام ہے۔ 

UP
X
<>