April 29, 2024

قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 27

ثُمَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُخْزِيهِمْ وَيَقُولُ أَيْنَ شُرَكَآئِيَ الَّذِينَ كُنتُمْ تُشَاقُّونَ فِيهِمْ قَالَ الَّذِينَ أُوتُواْ الْعِلْمَ إِنَّ الْخِزْيَ الْيَوْمَ وَالْسُّوءَ عَلَى الْكَافِرِينَ 

پھر قیامت کے دن اﷲ اُنہیں رُسوا کرے گا، اور ان سے پوچھے گا کہ : ’’ کہاں ہیں وہ میرے شریک جن کی خاطر تم (مسلمانوں سے) جھگڑا کیا کرتے تھے؟‘‘ جن لوگوں کو علم عطا ہوا ہے، وہ (اس دن) کہیں گے کہ : ’’ بڑی رُسوائی اور بدحالی مسلط ہے آج اُن کافروں پر

 آیت ۲۷:  ثُمَّ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ یُخْزِیْہِمْ وَیَقُوْلُ اَیْنَ شُرَکَآئِیَ الَّذِیْنَ کُنْتُمْ تُشَآقُّوْنَ فِیْہِمْ:  «پھر قیامت کے دن اللہ انہیں رسوا کرے گا اور کہے گا: کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کی حمیت میں تم جھگڑتے تھے؟»

            قیامت کے دن انہیں مزید رسوا کرنے کے لیے ان سے پوچھا جائے گا کہ آج تمہارے وہ من گھرٹ معبود کہاں ہیں جن کی حمایت اور حمیت کی وجہ سے تم بڑی بڑی جنگیں لڑنے پر تیار ہو جاتے تھے؟

             قَالَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ اِنَّ الْخِزْیَ الْیَوْمَ وَالسُّوْٓءَ عَلَی الْکٰفِرِیْنَ:  «کہیں گے وہ لوگ جن کوعلم دیا گیا ہے کہ یقینا آج کے دن رسوائی اور بد بختی کافروں ہی کے لیے ہے۔»

UP
X
<>