April 29, 2024

قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 30

وَقِيلَ لِلَّذِينَ اتَّقَوْاْ مَاذَا أَنزَلَ رَبُّكُمْ قَالُواْ خَيْرًا لِّلَّذِينَ أَحْسَنُواْ فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةٌ وَلَدَارُ الآخِرَةِ خَيْرٌ وَلَنِعْمَ دَارُ الْمُتَّقِينَ 

اور (دوسری طرف) متقی لوگوں سے پوچھا گیا کہ : ’’ تمہارے پروردگار نے کیا چیز نازل کی ہے؟‘‘ تو انہوں نے کہا : ’’ خیر ہی خیر اُتاری ہے۔‘‘ (اس طرح) جن لوگوں نے نیکی کی روش اختیار کی ہے، اُن کیلئے اس دُنیا میں بھی بہتری ہے، اور آخرت کا گھر تو ہے ہی سراپا بہتری، یقینا متقیوں کا گھر بہترین ہے

 آیت ۳۰:  وَقِیْلَ لِلَّذِیْنَ اتَّقَوْا مَاذَآ اَنْزَلَ رَبُّکُمْ:  «اور (جب) پوچھا جاتا ہے اہل ِتقویٰ سے کہ یہ کیا نازل کیا ہے تمہارے رب نے؟»

            دوسری طرف وہ لوگ ہیں جو اللہ سے ڈرنے والے ہیں، جن کے دلوں میں اخلاقی حس بیدار اور جن کی روحیں زندہ ہیں، جب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ محمد ٌرسول اللہ جو کلام آپ لوگوں کو سناتے ہیں وہ کیا ہے؟

             قَالُوْا خَیْرًا:  « وہ کہتے ہیں بھلائی۔»

            یعنی یہ کلام خیر ہی خیر ہے اور ہماری ہی بھلائی کے لیے نازل ہوا ہے۔

             لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا فِیْ ہٰذِہِ الدُّنْیَا حَسَنَۃٌ وَلَدَارُ الْاٰخِرَۃِ خَیْرٌ وَلَنِعْمَ دَارُ الْمُتَّقِیْنَ:  «جن لوگوں نے نیکی کی روش اختیار کی ان کے لیے اس دنیا میں بھی بھلائی ہے، اور آخرت کا گھر تو کہیں بہتر ہے۔ اور کیا ہی اچھا ہے وہ گھر متقیوں کا!»

UP
X
<>