April 29, 2024

قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 32

الَّذِينَ تَتَوَفَّاهُمُ الْمَلآئِكَةُ طَيِّبِينَ يَقُولُونَ سَلامٌ عَلَيْكُمُ ادْخُلُواْ الْجَنَّةَ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ 

یہ وہ لوگ ہیں جن کی رُوحیں فرشتے ایسی حالت میں قبض کرتے ہیں کہ وہ پاک صاف ہوتے ہیں ۔ وہ ان سے کہتے ہیں کہ : ’’ سلامتی ہو تم پر ! جو عمل تم کرتے رہے ہو، اُس کے صلے میں جنت میں داخل ہو جاؤ۔‘‘

 آیت ۳۲:  الَّذِیْنَ تَتَوَفّٰٹہُمُ الْمَلٰٓئِکَۃُ طَیِّبِیْنَ:  «ان (کی روحوں) کو فرشتے قبض کرتے ہیں درآن حالیکہ وہ پاک ہوتے ہیں»

            جن کی روحیں پاکیزہ اور جن کی زندگیاں تقویٰ کی آئینہ دار ہوتی ہیں، جب اُن کے پاس موت کے فرشتے آتے ہیں تو:

             یَـقُوْلُوْنَ سَلٰـمٌ عَلَیْکُمُ ادْخُلُوا الْجَنَّۃَ بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ:  «کہتے ہیں سلام ہو آپ پر، داخل ہو جائیے جنت میں اپنے اعمال کے بدلے میں۔» 

UP
X
<>