April 28, 2024

قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 39

لِيُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي يَخْتَلِفُونَ فِيهِ وَلِيَعْلَمَ الَّذِينَ كَفَرُواْ أَنَّهُمْ كَانُواْ كَاذِبِينَ 

(دوبارہ زندہ کرنے کا یہ وعدہ اﷲ نے اس لئے کیا ہے) تاکہ وہ لوگوں کے سامنے اُن باتوں کو اچھی طرح واضح کردے جن میں وہ اختلاف کر رہے ہیں ، اور تاکہ کافر لوگ جان لیں کہ وہ جھوٹے تھے

 آیت ۳۹:  لِیُـبَـیِّنَ لَہُمُ الَّذِیْ یَخْتَلِفُوْنَ فِیْہِ وَلِیَعْلَمَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْٓا اَنَّہُمْ کَانُوْا کٰذِبِیْنَ:  «تاکہ وہ واضح کر دے اُن پر وہ تمام چیزیں جن میں وہ لوگ اختلاف کرتے تھے اور اس لیے بھی کہ کفار جان لیں کہ وہی جھوٹے تھے۔»

            اللہ تعالیٰ پوری نوعِ انسانی کے ایک ایک فرد کو دوبارہ اٹھائے گا اور انہیں ایک جگہ جمع کرے گا۔ پھر ان کے تمام اختلافی نظریات وعقائد کے بارے میں حتمی طور پر انہیں بتا دیا جائے گا۔ چنانچہ اس وقت تمام منکرین ِحق کو اقرار کیے بغیر چارہ نہ رہے گا کہ ان کے خیالات ونظریات واقعی جھوٹ اور باطل پر مبنی تھے۔ 

UP
X
<>