May 15, 2024

قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 45

أَفَأَمِنَ الَّذِينَ مَكَرُواْ السَّيِّئَاتِ أَن يَخْسِفَ اللَّهُ بِهِمُ الأَرْضَ أَوْ يَأْتِيَهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ لاَ يَشْعُرُونَ 

تو کیا وہ لوگ جو بُرے بُرے منصوبے بنا رہے ہیں اس بات سے بالکل بے خوف ہوگئے ہیں کہ اﷲ اُنہیں زمین میں دھنسا دے، یا اُن پر عذاب ایسی جگہ سے آپڑے کہ انہیں احساس تک نہ ہو؟

آیت ۴۵: اَفَاَمِنَ الَّذِیْنَ مَکَرُوا السَّیِّاٰتِ اَنْ یَّخْسِفَ اللّٰہُ بِہِمُ الْاَرْض.  «تو کیا بے خوف ہو گئے ہیں وہ لوگ جنہوں نے بری چالیں چلیں اس بات سے کہ اللہ انہیں زمین میں دھنسا دے»

            یہ لوگ ہمارے رسول کے خلاف سازشوں کے جال بننے میں مگن ہیں اور حق کی دعوت کا راستہ روکنے کے لیے طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ کیا یہ ڈرتے نہیں کہ اگر اللہ چاہے تو انہیں اس جرم کی پاداش میں زمین میں دھنسا دے؟

             اَویَاْتِیَہُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَیْثُ لاَ یَشْعُرُوْنَ:  «یا (انہیں یہ خوف بھی نہیں رہا کہ) اُن پر آ دھمکے کوئی عذاب جہاں سے انہیں گمان تک نہ ہو۔» 

UP
X
<>