May 15, 2024

قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 63

تَاللّٰهِ لَقَدْ اَرْسَلْنَآ اِلٰٓى اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ فَهُوَ وَلِيُّهُمُ الْيَوْمَ وَلَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ

(اے پیغمبر !) اﷲ کی قسم ! تم سے پہلے جو اُمتیں گذری ہیں ، ہم نے اُن کے پاس پیغمبر بھیجے تھے، تو شیطان نے اُن کے اعمال کو خوب سنوارکر ان کے سامنے پیش کیا۔ چنانچہ وہی (شیطان) آج ان کا سر پرست بنا ہوا ہے، اور (اس کی وجہ سے) ان کیلئے دردناک عذاب تیار ہے

 آیت ۶۳:  تَاللّٰہِ لَقَدْ اَرْسَلْنَآ اِلٰٓی اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِکَ فَزَیَّنَ لَہُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَہُم:  «اللہ کی قسم! ہم نے بھیجا (اپنے رسولوں کو) بہت سی اُمتوں کی طرف آپ سے پہلے، لیکن شیطان نے ان کے لیے اُن کے اعمال کو مزین کیے رکھا»

            شیطان کے بہکاوے کے سبب وہ لوگ اس خوش فہمی میں رہے کہ ان کا کلچر، ان کی تہذیب اور ان کی روایات سب سے اعلیٰ ہیں۔

             فَہُووَلِیُّہُمُ الْیَوْمَ وَلَہُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ:  «تو آج وہی ان کا ساتھی ہے اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔» 

UP
X
<>