May 15, 2024

قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 64

وَمَآ اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتٰبَ اِلَّا لِتُـبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي اخْتَلَفُوْا فِيْهِ ۙ وَهُدًى وَّرَحْمَةً لِّقَوْمٍ يُّؤْمِنُوْنَ

اور ہم نے تم پر یہ کتاب اسی لئے اُتاری ہے تاکہ تم ان کے سامنے وہ باتیں کھول کھول کر بیان کر دو جن میں انہوں نے مختلف راستے اپنائے ہوئے ہیں ، اور تاکہ یہ ایمان لانے والوں کیلئے ہدایت اور رحمت کاسامان ہو

 آیت ۶۴:  وَمَآ اَنْزَلْنَا عَلَیْکَ الْکِتٰبَ اِلاَّ لِتُبَیِّنَ لَہُمُ الَّذِی اخْتَلَفُوْا فِیْہِ:  «اور نہیں اُتاری (اے محمد!) ہم نے آپ پر یہ کتاب مگر اس لیے کہ آپ واضح کر دیں ان کے لیے وہ سب کچھ جس میں انہوں نے اختلاف کیا»

             وَہُدًی وَّرَحْمَۃً لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ:  «اور یہ ہدایت اور رحمت ہے ان لوگوں کے لیے جو ایمان لانے والے ہیں۔»

            اس آیت کو پڑھتے ہوئے سورۂ یونس کی یہ دو آیات بھی ذہن میں رکھیے:  

 یٰٓاَیُّہَا النَّاسُ قَدْ جَآءَتْکُمْ مَّوْعِظَۃٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ وَشِفَآءٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِ وَہُدًی وَّرَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ قُلْ بِفَضْلِ اللّٰہِ وَبِرَحْمَتِہ فَبِذٰلِکَ فَلْیَفْرَحُوْا ہُو خَیْرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوْنَ.

 «اے لوگو! آ گئی ہے تمہارے پاس نصیحت تمہارے رب کی طرف سے اور تمہارے سینوں (کے جو روگ ہیں ان) کی شفا اور ہدایت اور اہل ایمان کے حق میں (بہت بڑی) رحمت۔ (اے نبی! ان سے) کہہ دیجیے کہ یہ (قرآن) اللہ کے فضل اور اس کی رحمت سے (نازل ہوا) ہے، تو چاہیے کہ لوگ اس پر خوشیاں منائیں، وہ بہتر ہے ان چیزوں سے جو وہ جمع کرتے ہیں۔» 

UP
X
<>