May 19, 2024

قرآن کریم > الإسراء >surah 17 ayat 103

فَاَرَادَ اَنْ يَّسْتَفِزَّهُمْ مِّنَ الْاَرْضِ فَاَغْرَقْنٰهُ وَمَنْ مَّعَهُ جَمِيْعًا 

پھر فرعون نے یہ ارادہ کیا تھا کہ ان سب (بنو اِسرائیل) کو اس سرزمین سے اُکھاڑ پھینکے، لیکن ہم نے اُسے اور جتنے لوگ اُس کے ساتھ تھے، اُن سب کو غرق کر دیا

 آیت ۱۰۳:   فَاَرَادَ اَنْ یَّسْتَفِزَّہُمْ مِّنَ الْاَرْض:   «تو اُس نے ارادہ کیا کہ انہیں اکھاڑ پھینکے زمین سے»

            فرعون باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت بنی اسرائیل کی نسل کشی کررہا تھا۔  وہ ان کے لڑکوں کو قتل کروا دیتا اور لڑکیوں کو زندہ رہنے دیتا تھا۔  اور کسی بھی قوم کے مکمل استیصال کا اس سے زیادہ مؤثر طریقہ بھلا اور کیا ہو سکتا ہے!

              فَاَغْرَقْنٰـہُ وَمَنْ مَّعَہُ جَمِیْعًا :  «لیکن ہم نے غرق کر دیا اس کو اور جو اس کے ساتھ تھے سب کو۔» 

UP
X
<>