May 19, 2024

قرآن کریم > الإسراء >surah 17 ayat 106

وَقُرْاٰنًا فَرَقْنٰهُ لِتَقْرَاَهُ عَلَي النَّاسِ عَلٰي مُكْثٍ وَّنَزَّلْنٰهُ تَنْزِيْلًا 

اور ہم نے قرآن کے جدا جدا حصے بنائے، تاکہ تم اُسے ٹھہر ٹھہر کر لوگوں کے سامنے پڑھو، اور ہم نے اُسے تھوڑا تھوڑا کر کے اُتار ہے

 آیت ۱۰۶:   وَقُرْاٰناً فَرَقْنٰہُ لِتَقْرَاَہُ عَلَی النَّاسِ عَلٰی مُکْث:   «اور قرآن کو ہم نے ٹکڑے ٹکڑے (کرکے نازل) کیا ہے، تا کہ آپ اسے لوگوں کو ٹھہرٹھہر کر سنائیں۔»

              وَّنَزَّلْنٰہُ تَنْزِیْلاً:   «اور ہم نے اس کو اُتارا ہے تھوڑا تھوڑا کر کے!»

            قرآن کے مختلف احکام حالات کے عین مطابق مختلف مواقع پر نازل کیے جاتے رہے تا کہ جن آیات یا احکام کی جس وقت ضرورت ہو وہی لوگوں کو پڑھ کر سنائے جائیں۔  جیسے جیسے رسول اللہ کی تحریک اور دعوت آگے بڑھتی گئی ویسے ویسے قرآن کے احکام کے ذریعے اس کے لیے فکری رہنمائی مہیا کی جاتی رہی۔  یہی وجہ ہے کہ پورا قرآن یکبارگی نازل نہیں کیا گیا۔ 

UP
X
<>