May 19, 2024

قرآن کریم > الإسراء >surah 17 ayat 107

قُلْ آمِنُواْ بِهِ أَوْ لاَ تُؤْمِنُواْ إِنَّ الَّذِينَ أُوتُواْ الْعِلْمَ مِن قَبْلِهِ إِذَا يُتْلَى عَلَيْهِمْ يَخِرُّونَ لِلأَذْقَانِ سُجَّدًا 

(کافروں سے) کہہ دو کہ :’’ چاہے تم اس پر ایمان لاؤ، یا نہ لاؤ، جب یہ (قرآن) اُن لوگوں کے سامنے پڑھا جاتا ہے جن کو اس سے پہلے علم دیا گیا تھا تو وہ ٹھوڑیوں کے بل سجدے میں گر جاتے ہیں

 آیت ۱۰۷:  قُلْ اٰمِنُوْا بِہِٓ اَوْ لَاَ تُؤْمِنُوْا:   «آپ کہہ دیجئے کہ تم اس پر ایمان لاؤ یا نہ لاؤ!»

              اِنَّ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ مِنْ قَبْلِہِٓ اِذَا یُتْلٰی عَلَیْہِمْ یَخِرُّوْنَ لِلْاَذْقَانِ سُجَّدًا:   «یقینا وہ لوگ جنہیں اس سے پہلے علم دیا گیا تھا جب یہ  (قرآن)  ان کو پڑھ کر سنایا جاتا ہے تووہ اپنی ٹھوڑیوں کے بل سجدے میں گر پڑتے ہیں۔»

            اس آیت میں یہود کے بعض علماء کی طرف اشارہ ہے۔ 

UP
X
<>