May 5, 2024

قرآن کریم > الإسراء >surah 17 ayat 22

لَا تَجْعَلْ مَعَ اللّٰهِ اِلٰـهًا اٰخَرَ فَتَقْعُدَ مَذْمُوْمًا مَّخْذُوْلًا

اﷲ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ بناؤ، ورنہ تم قابلِ ملامت (اور) بے یار و مددگار ہو کر بیٹھ رہو گے

 آیت ۲۲:  لاَ تَجْعَلْ مَعَ اللّٰہِ اِلٰہًا اٰخَرَ فَتَقْعُدَ مَذْمُوْمًا مَّخْذُوْلاً:   «اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ بناؤ، کہ پھر بیٹھے رہ جاؤ گے مذموم و بے سہارا ہو کر۔»

            آئندہ دو رکوع اس لحاظ سے بہت اہم ہیں کہ ان میں تورات کے احکامِ عشرہ  (Ten Commandments) کو قرآنی اسلوب میں بیان کیا گیا ہے۔ حضرت عبد اللہ بن عباس کے نزدیک ان احکام کے اندر تورات کی تعلیمات کا نچوڑ ہے۔ ان احکام کا خلاصہ ہم سورۃ الانعام کے آخری حصے میں بھی پڑھ آئے ہیں۔  یہاں پر وہی باتیں ذرا تفصیل سے بیان ہوئی ہیں۔ 

UP
X
<>