May 16, 2024

قرآن کریم > الإسراء >surah 17 ayat 54

رَبُّكُمْ اَعْلَمُ بِكُمْ ۭ اِنْ يَّشَاْ يَرْحَمْكُمْ اَوْ اِنْ يَّشَاْ يُعَذِّبْكُمْ ۭ وَمَآ اَرْسَلْنٰكَ عَلَيْهِمْ وَكِيْلًا

تمہارا پروردگار تمہیں خوب جانتا ہے۔ اگر وہ چاہے تو تم پر رحم فرمادے، اور چاہے تو تمہیں عذاب دیدے، اور (اے پیغمبر !) ہم نے تمہیں ان کی باتوں کا ذمہ دار بنا کر نہیں بھیجا ہے

 آیت ۵۴:  رَبُّکُمْ اَعْلَمُ بِکُمْ اِنْ یَّشَاْ یَرْحَمْکُمْ اَوْ اِنْ یَّشَاْ یُعَذِّبْکُمْ:   «تمہارا رب تم سے خوب واقف ہے۔ اگر وہ چاہے گا تو تم پر رحم فرمائے گا، یا اگرچاہے گا تو تمہیں عذاب دے گا۔»

              وَمَآ اَرْسَلْنٰکَ عَلَیْہِمْ وَکِیْلًا:   «اور  (اے نبی!) ہم نے آپ کو ان پر داروغہ بنا کر نہیں بھیجا۔»

            ہدایت کو قبول کرنا یا نہ کرنا ہر شخص کا ذاتی معاملہ اور ذاتی انتخاب ہے۔  آپ ان تک پیغام پہنچانے کے ذمہ دار ہیں، انہیں ہدایت پر لانے کے مکلف نہیں۔ 

UP
X
<>