May 16, 2024

قرآن کریم > الإسراء >surah 17 ayat 61

وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلآئِكَةِ اسْجُدُواْ لآدَمَ فَسَجَدُواْ إَلاَّ إِبْلِيسَ قَالَ أَأَسْجُدُ لِمَنْ خَلَقْتَ طِينًا 

اور وہ وقت یاد کرو جب ہم نے فرشتوں سے کہا تھا کہ آدم کو سجدہ کرو۔چنانچہ اُنہوں نے سجدہ کیا، لیکن اِبلیس نے نہیں کیا۔ اُس نے کہا کہ : ’’ کیامیں اُ س کو سجدہ کروں جسے تو نے مٹی سے پیدا کیا ہے؟‘‘

 آیت ۶۱:  وَاِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰٓئِکَۃِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوْٓا اِلآَّ اِبْلِیْسَ:   «اور یاد کرو جب ہم نے کہا تھا فرشتوں سے کہ سجدہ کرو آدم کو تو ان سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے (نہیں کیا)۔»

               قَالَ ءَاَسْجُدُ لِمَنْ خَلَقْتَ طِیْنًا:   «اُس نے کہا کہ کیا میں اُسے سجدہ کروں جسے تو نے پیدا کیا ہے مٹی سے؟»

            حضرت آدم اور ابلیس کا یہ قصہ یہاں چوتھی مرتبہ بیان ہو رہا ہے۔  اس سے پہلے سورۃ البقرۃ رکوع ۴، سورۃ الاعراف رکوع ۲ اور سورۃ الحجر رکوع ۳ میں اس قصے کا ذکر ہو چکا ہے۔ 

UP
X
<>