May 16, 2024

قرآن کریم > الإسراء >surah 17 ayat 62

قَالَ أَرَأَيْتَكَ هَذَا الَّذِي كَرَّمْتَ عَلَيَّ لَئِنْ أَخَّرْتَنِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ لأَحْتَنِكَنَّ ذُرِّيَّتَهُ إَلاَّ قَلِيلاً 

 کہنے لگا :’’ بھلا بتاؤ یہ ہے وہ مخلوق جسے تو نے میرے مقابلے میں عزت بخشی ہے ! اگر تو نے مجھے قیامت کے دن تک مہلت دی تو میں اس کی اولاد میں سے تھوڑے سے لوگوں کو چھوڑ کر باقی سب کے جبڑوں میں لگام ڈالوں گا۔‘‘

 آیت۶۲:   قَالَ اَرَءَیْتَکَ ہٰذَا الَّذِیْ کَرَّمْتَ عَلَیَّ لَئِنْ اَخَّرْتَنِ اِلٰی یَوْمِ الْقِیٰمَۃِ لَاَحْتَنِکَنَّ ذُرِّیَّتَہُ اِلاَّ قَلِیْلاً:   «اُس نے (مزید) کہا کہ ذرا دیکھ تو اُس کو جس کو تو نے مجھ پر فضیلت دی ہے، اگر تو مجھے مہلت دے دے قیامت کے دن تک، تو میں اس کی پوری نسل کو قابو میں کر کے چھوڑوں گا، سوائے بہت تھوڑے سے لوگوں کے۔» 

UP
X
<>